Friday, April 19, 2024

عوام فون کالز پر کسی کو ذاتی معلومات فراہم نہ کریں ، آئی ایس پی آر

عوام فون کالز پر کسی کو ذاتی معلومات فراہم نہ کریں ، آئی ایس پی آر
January 14, 2018

راولپنڈی ( 92 نیوز ) جعل ساز اور نوسرباز خود  کو اعلیٰ فوجی افسران  ظاہرکر کے شہریوں سے ٹیلی فون پر شناختی کارڈ ، بینک اکائونٹس اور دیگر تفصیلات طلب کرنے لگے ہیں ۔ عسکری ترجمان نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ایسی جعلی کالز پر کان نہ دھریں۔

عسکری ترجمان  نے عوامی آگاہی مہم کے سلسلے میں اہم ترین پیغام دیا ہے  کہ بعض جعلساز، نوسرباز پاک افواج کا نمائندہ بن کر عوام کو جعلی ٹیلیفون کالز کرکے بینک اکاﺅنٹس ، شناختی کارڈ سمیت ذاتی معلومات اکٹھی کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جعلی فون کالز کرنے والے معلومات کے حصول کو مردم شماری کی تصدیق کا سلسلہ قرار دیتے ہیں ۔

عسکری ترجمان نے عوام الناس کو مطلع کیا  کہ  پاکستان کی مسلح افواج کا اِن کالزسے کوئی تعلق نہیں  ۔ ایسی جعلی کالزپر ہنگامی مددگار نمبرز 1125 اور 1135 پررابطہ کریں ۔