Friday, April 19, 2024

عوام سمجھتی ہے کورونا پر قابو پا لیا گیا ہے جو غلط سوچ ہے ، چودھری سرور

عوام سمجھتی ہے کورونا پر قابو پا لیا گیا ہے جو غلط سوچ ہے ، چودھری سرور
April 24, 2020
لاہور (92 نیوز) گورنر پنجاب چودھری سرور نے کہا عوام سمجھتی ہے کورونا پر قابو پا لیا گیا ہے جو غلط سوچ ہے۔ چودھری سرور نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کرونا کے حوالے سے آنے والے دن مشکل ہیں۔ عوام کی چہل پہل میں اضافے پر تشویش ہے۔ عوام گھروں میں رہے تو بہتر ہے۔ مساجد کو ایس او پیز کے تحت مشروط اجازت دی گئی ہے۔ اگر علماء نے عمل نہ کیا تو سخت فیصلے کریں گے۔ گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا صوبہ بھر کی سرکاری جامعات میں قرآن پاک کو بطور لازم مضمون نصاب میں شامل کرنے کا اعلان کیا ہے۔ وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی ڈاکٹر نیاز کی سربراہی میں سات رکنی کمیٹی قائم کی گئی ہے۔ دس مئی تک کمیٹی ابتدائی مسودہ تیار کرے گی۔ فیصلہ طلباء کی اعلی تربیت کے پیش نظر کیا گیا۔ گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ اللہ تعالی ہم سے ناراض ہیں اس میں بندوں کی غلطیوں کا بہت عمل دخلُ ہے۔ ہمیں سب سے پہلے اچھا انسان بننا  چاہیے اور اس کے لیے قرآن پاک مکمل ضابطہ حیات ہے۔