Tuesday, April 16, 2024

عوام دوست بجٹ پیش کیا، چینی، دودھ، گھی اور تیل کی قیمتیں نہیں بڑھائیں، اس سال 25لاکھ ملازمتیں پیدا ہونگی: اسحاق ڈار کی پوسٹ بجٹ نیوز کانفرنس

عوام دوست بجٹ پیش کیا، چینی، دودھ، گھی اور تیل کی قیمتیں نہیں بڑھائیں، اس سال 25لاکھ ملازمتیں پیدا ہونگی: اسحاق ڈار کی پوسٹ بجٹ نیوز کانفرنس
June 6, 2015
اسلام آباد (92نیوز) وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ عوام دوست بجٹ پیش کیا گیا ہے، بجٹ میں غریبوں کےلئے بہت کچھ ہے، چینی، دودھ، گھی اور تیل کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا گیا۔ رواں سال بیس سے پچیس لاکھ ملازمتیں پیدا ہونگی، سستے موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی کی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اسلام آباد میں پوسٹ بجٹ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان میں گندم پر سبسڈی ختم نہیں کی گئی، گھی، تیل اور دودھ کی قیمتوں میں بھی اضافہ نہیں کیا گیا۔ اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ ملک کے غریب ترین طبقے کےلئے بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رقم ایک سو دو ارب روپے کردی گئی ہے، رواں سال بیس سے پچیس لاکھ ملازمتیں پید اہونگی۔ وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ سیمنٹ انڈسٹری کے تحفظ کےلئے برآمدی سیمنٹ کی کسٹم ڈیوٹی میں اضافہ کیا گیا ہے، سستے موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی کی گئی ہے جبکہ موبائل فونزپر ریگولیٹری ڈیوٹی بھی ختم کر دی گئی ہے۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ تیس ہزار نئے ٹیوب ویلز لگائے جائیں گے، بجٹ عوام دوست ہے جس میں صاحب ثروت لوگوں پر ٹیکس عائد کیے گئے ہیں۔