Thursday, March 28, 2024

عوام دشمن بلدیاتی بل سندھ اسمبلی میں پاس کرایا گیا، مصطفیٰ کمال

عوام دشمن بلدیاتی بل سندھ اسمبلی میں پاس کرایا گیا، مصطفیٰ کمال
November 30, 2021 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) پاکستان سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفیٰ کمال نے کہا چند روز قبل عوام دشمن بلدیاتی بل سندھ اسمبلی میں پاس کرایا گیا۔

منگل کے روز کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ایس پی چیئرمین مصطفی کمال نے کہا کہ بل جاگیرداروں کے ذہن کی عکاسی کررہا ہے۔ دنیا میں اختیارات منتقل کئے جارہے ہیں مگر سندھ میں اختیارات اپنے پاس جمع کئے جارہے ہیں۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ سندھ میں منصوبوں کا اعلان ہوتا ہے مگر صرف فائلوں کی حد تک، پی ایس پی مزاحمت میں وقت کے ساتھ ساتھ شدت آتی رہے گی۔

مصطفیٰ کمال مزید بولے کہ لوگ کہہ رہے ہیں کہ روز روز مرنے سے بہتر ایک ہی بار مار دیا جائے۔ کراچی کو بھی ایک بیک ورڈ شہر بنانے کی سازش کی جارہی ہے۔