Friday, May 10, 2024

عوام دشمن بجٹ منظور نہیں ہونے دیں گے، شہباز شریف

عوام دشمن بجٹ منظور نہیں ہونے دیں گے، شہباز شریف
May 27, 2021

لاہور (92 نیوز) اپوزیشن نے بجٹ میں حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کرلیا۔ قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا، عوام دشمن بجٹ منظور نہیں ہونے دیں گے۔

مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے بجٹ سیشن سے متعلق پارٹی اکنامک ایڈوائزری کونسل کو ہدایات جاری کردیں۔

شہبازشریف کا کہنا ہے کہ عوامی مفادات کے منافی بجٹ سازی کی مزاحمت کریں گے، عوام دشمن بجٹ منظور نہیں ہونے دیں گے۔

اپوزیشن لیڈر نے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ پری بجٹ سیمینار منعقد کیاجائے تاکہ عوام کو معیشت کی حقیقی صورتحال کا پتہ چل سکے، عوام کو بتانا ضروری ہے کہ کس طرح معاشی حقائق میں ہیرا پھیری اور جعلسازی کی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا، معاشی ماہرین پری بجٹ سیمینار میں معیشت کی حقیقت قوم کو بتائیں گے، گندم کے غلط اعدادوشمار کی وجہ سے پہلے بھی ملک کو اربوں روپے کا نقصان ہوا، ایک بار پھر ملک کے ساتھ یہ واردات دہرائی جا رہی ہے۔

شہبازشریف نے کہا کہ حکومتی معاشی ہیرا پھیریوں کی قیمت عوام مہنگائی سے ہر روز ادا کر رہے ہیں۔