Thursday, April 18, 2024

عوام آج جمعہ کے دن کو یومِ توبہ اور یومِ دعا کے طور پر منائیں ، علما کی اپیل

عوام آج جمعہ کے دن کو یومِ توبہ اور یومِ دعا کے طور پر منائیں ، علما کی اپیل
June 19, 2020
اسلام اباد (92 نیوز) علما اور مشائخ نے اپیل کی کہ عوام آج جمعہ کے دن کو یوم توبہ اور یوم دعا کے طور پر منائیں۔ کورونا کے عذاب کو آزمائش سمجھ کر خود کو ذکر خدا اور ذکر مصطفیٰ سے جوڑ لیں، سجدے میں گر جائیں اور ندامت کے آنسوؤں سے اپنی آنکھوں کو تر کر لیں۔ اللہ سے معافی مانگیں اور کورونا سے نجات حاصل کریں۔ علمائے کرام اور مشائخ عظام نے جمعہ کو یوم دعا منانے کا اعلان کر دیا۔ خطیب داتا دربار مسجد مفتی رمضان سیالوی نے کہا تمام مساجد میں اللہ کے حضور توبہ کی جائے۔ صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر، مولانا عطاء الرحمٰن شمس، محفوظ الرحمٰن، مولانا احمد علی سعیدی، مولانا محمد حسین عارف اور دیگر نے کہا کورونا سے چھٹکارے کیلئے نوافل پڑھیں، اسمائے الحسنیٰ اور درود شریف کا ورد کریں، اذانیں دیں۔ علمائے کرام نے کہا عوام کورونا وائرس سے نجات کیلئے اپنے طور پر دعائیں کریں جبکہ ایوان صدر میں بھی یوم دعا کی مرکزی تقریب کا انعقاد کیا جائے۔