Wednesday, April 24, 2024

عوام تمام زنجیریں توڑ کر ارض پاک کو مجرموں کے چنگل سے چھڑانے کی تدبیر کریں: عمران خان

عوام تمام زنجیریں توڑ کر ارض پاک کو مجرموں کے چنگل سے چھڑانے کی تدبیر کریں: عمران خان
March 23, 2017
اسلام آباد (92 نیوز) یوم پاکستان پر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ عوام خوف و حرص کی زنجیریں توڑ کر ارض پاک کو مجرموں کے چنگل سے چھڑانے کی تدبیر کریں۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ وہ یوم پاکستان کے موقع پر رب العزت کی حمد و ثناء اور اہل وطن کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ ہمارے اجداد نے تئیس مارچ کو باندھے گئے عہد کی تعبیر پانے کیلئے لاکھوں جانوں کا خراج ادا کیا ہے۔ آج کے دن کا تقاضا ہے کہ ہم اپنے عہد کی تجدید کریں۔ پاک سرزمین کو اس کا حقیقی مقام دلانے کیلئے اپنی تمام قوتیں کھپا دیں۔ مصلحت کو خیر باد کہہ کر کرپشن، لاقانونیت اور دہشت گردی ایسے ناسوروں سے نجات کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔ آئیے عہد باندھیں کہ ناانصافی کے نظام کو عدل و انصاف سے بدل دیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ارض پاک کے قیام و دفاع کیلئے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والوں کو سلام عقیدت پیش کرتے ہیں۔