Friday, May 3, 2024

عوام اورپولیس کی مدد سے حالات بہتر ہوئے آئندہ بھی سنبھالیں گے: ڈی جی رینجرز

عوام اورپولیس کی مدد سے حالات بہتر ہوئے آئندہ بھی سنبھالیں گے: ڈی جی رینجرز
December 14, 2015
  کراچی(92نیوز)ڈی جی رینجرزمیجرجنرل بلال اکبرنے لیاری میں عامرخان باکسنگ  ٹورنامنٹ  کا افتتاح کردیا۔کہتے ہیں کہ عوام اور پولیس کی مدد سے لیاری سمیت پورے  کراچی کے حالات کوبہتر کیا اورآئندہ بھی شہرکوسنبھالیں گے۔ تفصیلات کےمطابق ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر نے عامر خان باکسنگ ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں کہا کہ رینجرز نے کراچی کے عوام کو ایسے پرسکون حالات دیئے ہیں کہ جن کے نتیجے میں کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد ممکن ہوا ہے۔ کراچی میں پولیس کے کردار کو سراہتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ لیاری کے حالات کو بہتر بنانے میں پولیس نے اہم کردار ادا کیا اور مستقبل میں حالات کو مزید بہتربنائیں گے۔۔ ڈی جی رینجرزمیجرجنرل بلال اکبر نے واضح کیا کہ لیاری کے کھلاڑیوں کی مدد سے علاقے کےحالات کو کھیلوں کیلئے مزید سازگاربنایا جائے گا۔باکسر عامر خان کو لیاری آنے کے لئے مدعو کیا ہے چند روز میں وہ یہاں آئیں گے ۔