Friday, April 26, 2024

عوام آئیں اور خود چاند دیکھیں ، فواد چودھری

عوام آئیں اور خود چاند دیکھیں ، فواد چودھری
June 4, 2019
اسلام آباد ( ویب ڈیسک )وزیر سائنس وٹیکنالوجی فواد چودھری نے چاند دیکھنے کے خواہش مند افراد کیلئے محکمہ موسمیات کی تمام سائٹس عوام کیلئے کھولنے کا اعلان کر دیا  اور کہا کہ عوام آئیں اور خود چاند دیکھیں۔ وفاقی وزیر فواد چودھری کی جانب سے ٹویٹ میں کہا گیا کہ محکمہ موسمیات کی 66 سائٹس عام افراد کے چاند دیکھنے کیلئے کھلی رہیں گی ، انہوں نے کہاکہ کچھ سائٹس پر جدید سہولیات اور بعض سائٹس پر بنیادی سہولیات دستیاب ہیں۔ فواد چودھری نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت کا فیصلہ نامناسب ہے ، خیبرپختونخوا حکومت کےعیدمنانے کےفیصلے سے جگ ہنسائی ہوئی، دنیا میں ایسے تاثرگیا کہ جیسے جھوٹ  کوسرکاری سرپرستی حاصل ہے، حکومتیں مسلک اور مقامی لڑائیوں میں نہیں پڑتیں۔ فواد چودھری نے کہا کہ  جہالت کا علاج حکیم لقمان کے پاس بھی نہیں تھا، چاند کی شہادت دینے والوں پر جھوٹ کا مقدمہ بننا چاہیے ، جوجہاں چاہےعید کرےمگرجھوٹ کی بنیاد پرنہیں، پسماندہ سوچ مسترد، معاشرے نئی سوچ کی قیادت میں آگے بڑھتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ و ملک ہمارے ساتھ آزاد ہوئے وہ آج کہاں کھڑے ہیں، ہمیں اپنے گریبان میں جھانکنا چاہیے، پرنٹنگ پریس ،ریلوے کا سفربرسوں تک حرام قراردیا گیا، لاؤڈ اسپیکر کوحلال کرتے کرتے کئی سال لگ گئے، چاند کامسئلہ بھی حل ہوہی جائے گا، امید ہے قوم کا باشعور طبقہ ہر معاملے پر خاموش نہیں رہے گا، پاکستان میں بھی آخری فتح علم اور عقل کی ہونی ہے انہوں نے کہاکہ اس بار ہم یقینی بنائیں گے کہ عوام چاند خود دیکھیں اور افراد کی بجائے سائنس اور جدید ٹیکنالوجی پر اعتماد کریں۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز 3 بج کر 2 منٹ پر چاند کی پیدائش ہوچکی ہے لیکن دیکھا نہیں جاسکا کیونکہ چاند اور سورج کے غروب ہونے کا وقت ایک ہی تھا۔ آج منگل کو چاند 28 گھنٹے کا ہوگا اور صاف دکھائی دے گا ۔ فواد چودھری کے مطابق آ ج پاکستان میں آخری روزہ ہوگا اور کل پورے ملک میں ایک ساتھ عید منائی جائے گی۔