Friday, April 26, 2024

عوام 30 جون تک اثاثے ظاہر کر کے ملک کو فائدہ پہنچائیں ، وزیر اعظم

عوام 30 جون تک اثاثے ظاہر کر کے ملک کو فائدہ پہنچائیں ، وزیر اعظم
June 10, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان نے قوم کے نام اہم پیغام میں کہا کہ عوام 30 جون تک اثاثے ظاہر کر کے ملک کو فائدہ پہنچائیں۔ وزیر اعظم عمران خان نے صبح 9 بجے قوم کے نام اہم پیغام دیا ، جس میں ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ 10 سال میں پاکستان کا قرض 6 ہزار سے 30 ہزار ارب تک پہنچ گیا ہے ، پاکستانی قوم دنیا میں سب سے زیادہ زکوٰۃ دینے والی قوم ہے ،مگر سب سے کم ٹیکس دیتی ہے ۔ https://youtu.be/33ADvhIUcvs وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان کا آدھا ٹیکس قرض کی اقساط میں چلا جاتا ہے ،عوام بے نامی اکاؤنٹس  اور بیرون ملک  پیسہ  30 جون تک ظاہر کر کے  ایمنسٹی اسکیم سے فائدہ اٹھائیں اور ملک کو بھی فائدہ پہنچائیں ۔ عمران خان نے کہا کہ حکومت کے پاس وہ معلومات ہیں جو سابق حکومتوں کے پاس نہیں تھیں ، عوام اسکیم سے فائدہ اٹھا کر اپنے بچوں کا مستقبل محفوظ بنائیں، عظیم قوم بننا ہے تو خود کو تبدیل کرنا پڑے گا۔