Thursday, April 25, 2024

عنقریب 22 کروڑ عوام پر مقدمہ درج کرنا ہو گا، مریم نواز

عنقریب 22 کروڑ عوام پر مقدمہ درج کرنا ہو گا، مریم نواز
October 20, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) مریم نواز نے کہا عنقریب 22 کروڑ عوام پر مقدمہ درج کرنا ہو گا۔ مریم نواز نے ٹوئٹر پیغام میں کہا ‏جس رفتار سے محمد نواز شریف کا بیانیہ ہر گھر میں پہنچ رہا ہے اور عوام کا حکومت اور ایک پیج کے خلاف ردِعمل سامنے آ رہا ہے، عنقریب ان کو 2200 افراد پر نہیں بلکہ 22 کروڑ عوام  پر مقدمے درج کرنا ہوں گے۔ https://twitter.com/MaryamNSharif/status/1318510548925952002?s=20 مریم نواز نے کہا حکومت کے خلاف ریفرینس عوامی عدالت میں دائر ہو چکا اور وہ نیب کی طرح جعلی نہیں۔‏ اگر آپ ووٹ کو عزت دو کے نعروں پر پرچے درج کروا رہے تو آپ کی جیلیں کم پڑ جائیں گی کیونکہ آج پاکستان کے ہر بچے، بزرگ، اور جوان کا ایک ہی مطالبہ ہے کہ ان کے ووٹ کو عزت دی جائے۔ اس نعرے سے تکلیف صرف انھی کو ہے جو عوام کے ووٹ پر ڈاکہ ڈالنے کے جرم کے مرتکب ہوئے ہیں۔ https://twitter.com/MaryamNSharif/status/1318545371920990210?s=20 مریم نواز نے بانی پاکستان کا فرمان ٹویٹ کر دیا۔ سندھ پولیس کو سلام بھی پیش کیا۔