Wednesday, April 24, 2024

عملے کی غفلت سے جاں بحق نشوہ کے والد اور اسپتال انتظامیہ میں صلح ہو گئی

عملے کی غفلت سے جاں بحق نشوہ کے والد اور اسپتال انتظامیہ میں صلح ہو گئی
May 22, 2019
 کراچی (92 نیوز) عملے کی غفلت سے جاں بحق نشوہ کے والد اور اسپتال انتظامیہ میں صلح ہو گئی۔ نشوہ کے والد مقدمہ واپس لینے پر رضامند ہو گئے۔ دارالصحت اسپتال انتظامیہ کی غفلت سے ننھی نشوہ کی موت کے واقعہ پر نشوا کے والد اور اسپتال انتظامیہ میں مصالحت ہو گئی۔ فریقین کے درمیان تین نکاتی معاہدہ طے پا گیا۔ نشوا کے والد قیصر نے کراچی میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ دارالصحت اسپتال ہر سال نادار مریضوں کا 50 لاکھ روپے کا مفت علاج کرے گا۔ نشوا ٹرسٹ کی سفارش پر سالانہ 2 بچوں کو اسکالرشپ دی جائے گی۔ نشوا کے نام سے اسپتال میں بچوں کا وارڈ بنایا جائے گا۔ نشوا کے والد کا کہنا تھا کہ نشوا کی موت سے سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن کی نااہلی  کھل کر سامنے آئی ۔ اللہ کی رضا کے لئے سب کو معاف کر رہے ہیں۔ دارالصحت انتظامیہ سے مصالحت کے بعد نشوا کے والد قیصر کیس واپس لینے پر رضا مند ہو گئے ۔ یوں  نو ماہ  کی نشوا کیس  کی فائل بند ہو گئی۔