Sunday, September 8, 2024

عملے کو دھکے مارنے سے متعلق کیس ، وزیر سیاحت گلگت بلتستان کی معافی قبول

عملے کو دھکے مارنے سے متعلق کیس ، وزیر سیاحت گلگت بلتستان کی معافی قبول
November 30, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) اسلام آباد ایئرپورٹ پر پی آئی اے افسر کی تضحیک پر سپریم کورٹ میں گلگت بلتستان کے وزیر سیاحت فدا حسین کی معافی قبول کر لی گئی اور آئندہ محتاط رہنے کی تلقین کی گئی۔ چیف جسٹس نے ریمارکس میں کہا معافی دینے کا مقصد گلگت بلتستان کے لوگوں  سے بےحد پیار ہے جس پر فدا حسین نے کہا کہ اپنے عمل پر شرمندہ ہیں۔ ، پی آئی اے اور عملے سے پہلے ہی معافی مانگ چکے ہیں۔ قبل ازیں گلگت بلتستان کے وزیر سیاحت فدا حسین سپریم کورٹ میں پیش ہوئے۔ چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ دھکے دینے کی فوٹیج بھی کمرہ عدالت میں چلائی گئی۔ چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کیا آپ ہیں وہ جس نے دھکے دیئے؟۔ کیا آپ بدمعاش ہیں؟؟۔ شرم نہیں آئی آپ کو، سرکاری کام میں مداخلت کیسے کی؟؟۔ ہوش میں تھے آپ؟؟؟۔ گلگت بلستان کے وزیر بولے دھکا ضرور دیا لیکن اس کی کوئی وجہ تھی۔ وہ اپنے عمل پر شرمندہ ہیں۔ عدالت معاف کر دے۔ جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ معافی نہیں دیں گے۔ حکومت پنجاب فوری پرچہ درج کرے۔ معاملے کو ازخود نوٹس کے طور پر سنیں گے۔ طلبی پر آئی جی اسلام آباد پیش ہوئے تو عدالت نے انہیں مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ پیش کیوں نہیں ہوتے۔ اپنا غرور اور تکبر گھر چھوڑ کر آیا کریں۔ واقعے پر آپ نے کیا ایکشن لیا۔ آئی جی نے جواب دیا واقعہ پنجاب کی حدود میں پیش آیا۔