Sunday, September 8, 2024

عملی سیاست کا باقاعدہ آغاز بہت پہلے کر چکی ہوں: ریہام خان

عملی سیاست کا باقاعدہ آغاز بہت پہلے کر چکی ہوں: ریہام خان
August 7, 2015
اسلام آباد(92نیوز)پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان کی اہلیہ ریہام خان کہتی ہیں وہ عملی سیاست کا باقاعدہ آغاز کر چکی ہیں میڈیا کے بارے ریہام خان نے کہا کہ وہ لوکل میڈیا کی بہت عزت کرتی ہیں لیکن انہیں بے بنیاد الزامات نہیں لگانا چاہیے تھے۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی اہلیہ ریہام خان نے بنی گالا میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ وہ عملی سیاست کا باقاعدہ آغازبہت پہلے کرچکی ہیں، ایک بیوی ہونے کے ناطے وہ اپنے شوہر کو کیسے غلط مشورے دے سکتی ہیں۔ میڈیا کے بارے ریہام خان کا کہنا تھا کہ وہ لوکل میڈیا کی بہت عزت کرتی ہیں لیکن انہیں بے بنیاد الزامات نہیں لگانا چاہیے تھے۔ عمران خان کی اہلیہ نے بتایا کہ وہ ہری پورکے حلقہ این اے انیس میں راجہ عامر زمان کی الیکشن مہم کا آغازکررہی ہیں جہاں تحریک انصاف کی مہم کو کامیابی ملنےکی قوی امید ہے۔