Friday, April 19, 2024

عمرہ زائرین کے علاوہ دیگر افراد کو بھی طواف کعبہ کی اجازت مل گئی

عمرہ زائرین کے علاوہ دیگر افراد کو بھی طواف کعبہ کی اجازت مل گئی
November 20, 2021 ویب ڈیسک

مکہ (92 نیوز) عمرہ زائرین کے علاوہ دیگر افراد کو بھی طواف کعبہ کی اجازت مل گئی۔

سعودی وزارت حج و عمرہ کے مطابق طواف کعبہ کے خواہشمند افراد کوموبائل ایپ سے اجازت نامہ حاصل کرنا ہوگا۔ زائرین مسجد الحرام کی پہلی اور دوسری منزل سے طواف کر سکیں گے۔

سعودی حکام کا کہنا ہے حجر اسود کو بوسہ دینے کی بھی عنقریب اجازت دے دی جائے گی۔ حجر اسود کو بوسہ دینےکی اجازت بھی موبائل ایپ سے لی جاسکے گی۔