Monday, September 16, 2024

عمرہ زائرین کو لیکر تیسری پرواز کراچی ایئرپورٹ پر لینڈ کر گئی

عمرہ زائرین کو لیکر تیسری پرواز کراچی ایئرپورٹ پر لینڈ کر گئی
February 9, 2016
کراچی (92نیوز) جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے لچک دکھائی تو عمرہ زائرین کی جان میں جان آئی۔ جدہ سے زائرین کو لے کر تیسری پرواز کراچی ایئرپورٹ پر لینڈ کر گئی۔ تفصیلات کے مطابق جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی جانب سے لچک دکھانے پر پی آئی اے کی تیسری فلائٹ عمرہ زائرین کو لے کر کراچی ایئرپورٹ پہنچ گئی جو کراچی میں موجود عمرہ زائرین کو لے کر آج شام جدہ روانہ ہو جائے گی۔ عام مسافروں کیلئے فلائٹ آپریشن بحال کرنے سے انکار کرتے ہوئے جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا کہنا ہے کہ شوکاز اور گرفتاریاں ہمارے راستے میں رکاوٹ نہیں بن سکتیں۔ ملازمین کا کہنا ہے کہ پرامن احتجاج کر رہے ہیں، حکومت کو بھی چاہئے کہ وہ مذاکرات کر کے مسائل کا حل تلاش کرے۔ جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا کہنا ہے کہ حالات چاہے جو بھی ہوں مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رہے گا۔