Thursday, April 25, 2024

عمرہ زائرین کو عمرہ پرمٹ کل سے جاری کیے جائیں گے

عمرہ زائرین کو عمرہ پرمٹ کل سے جاری کیے جائیں گے
July 24, 2021

ریاض (92 نیوز) سعودی نائب وزیر حج وعمرہ کا کہنا ہے عمرہ زائرین کو عمرہ پرمٹ کل (اتوار) سے جاری کیے جائیں گے۔

اُنہوں نے کہا کہ، سعودی عرب میں مقیم غیرملکی اور سعودی شہری اعتمرنا اور توکلنا ایپ کے ذریعے عمرہ پرمٹ حاصل کرسکیں گے۔

اُن کا کہنا تھا، روزانہ کی بنیاد پر ہزاروں افراد کو عمرہ پرمٹ جاری کیے جائیں گے، عمرہ زائرین کو کووڈ 19 کے حوالے سے ایس او پیز پر عمل کرنا ہوگا۔

سعودی نائب وزیر حج نے مزید کہا، کورونا سے بچاؤ کے لئے ویکسین لگوانے والوں کو ہی عمرہ پرمٹ جاری ہونگے۔