Sunday, September 8, 2024

عمرہ زائرین کو جھانسہ دیکر لاکھوں ررپے لوٹنے والا ملزم گرفتار

عمرہ زائرین کو جھانسہ دیکر لاکھوں ررپے لوٹنے والا ملزم گرفتار
July 18, 2016
لاہور(92نیوز)عمرہ زائرین کوجھانسہ دےکرلاکھوں روپے لوٹنےوالے ملزم کوابوظہبی سے واپس آتے ہوئےلاہور ائیرپورٹ پر گرفتار کرلیاگیا ملزم چکوال کارہائشی ہے۔ تفصیلات کےمطابق ایئربلیو کی پرواز ابوظہبی سے مسافروں کو لے کر علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچی تو  چکوال پولیس کی نفری پہلے سے وہاں موجود تھی۔ اس فلائٹ سے وطن واپس آنے والے مسافر ضمیر حیدر کو چکوال پولیس نے ایئرپورٹ حکام کی مدد سے گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق  ملزم ضمیر حیدر نے  چکوال میں درجنوں  افراد کو عمرہ پربھجوانے کا جھانسہ دیا اوران سے بارہ لاکھ روپے لوٹنے کے بعد بیرون ملک فرار ہو گیا تھا گرفتاری کے بعد ملزم کو چکوال منتقل کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔