Monday, May 20, 2024

عمرہ زائرین سے فراڈ، ملزمہ کو 12سال قید، 2لاکھ جرمانے کی سزا

عمرہ زائرین سے فراڈ، ملزمہ کو 12سال قید، 2لاکھ جرمانے کی سزا
February 25, 2017

اسلام آباد (92نیوز) حج اور عمرہ پر بھجوانے کا جھانسہ دے کر کروڑوں روپے کا فراڈ کرنے والی خاتون کو دو مقدمات میں 12 سال قید اور 2 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی گئی، خاتون کو کمرہ عدالت سے گرفتار کر کے جیل بھجوا دیا گیا۔ سزا پانے والی تسنیم فاطمہ خود کو وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سردار یوسف کی سیکرٹری ظاہر کر کے سادہ لوح افراد سے کروڑوں روپے کا فراڈ کرچکی ہے۔

سال 2014 میں تسنیم فاطمہ نے عمرہ پر بھجوانے کا جھانسہ دے کرلاکھوں روپے ہتھیا لیے تھے جبکہ متاثرین احرام باندھ کے اسلام آباد ائیرپورٹ پر خوار ہوتے رہے۔ تسنیم فاطمہ 2014 میں وزارت مذہبی امور کی عمارت کو استعمال کر کے لوگوں سے پیسے بٹورتی رہی تھی۔

تسنیم فاطمہ نے 54 لوگوں سے ایک کروڑ روپے سے زائد کا فراڈ کیا تھا۔ اس سےپہلے اسلام آباد کی مقامی عدالتوں سے بھی ملزمہ کی درخواست ضمانت مسترد ہو چکی ہے۔ تسنیم فاطمہ کو جوڈیشل مجسٹریٹ ہمایوں دلاور کی عدالت سے بارہ سال کی سزا کا حکم سنایا گیا۔ ملزمہ کو دو کیسز میں ایک ایک لاکھ روپے جرمانہ ادا کرنے کا بھی حکم دیا گیا ہے۔