Friday, May 17, 2024

عمرہ بحالی کے تیسرے مرحلے کا آج سے آغاز ہوگیا

عمرہ بحالی کے تیسرے مرحلے کا آج سے آغاز ہوگیا
November 1, 2020
ریاض (92 نیوز) آٹھ ماہ بعد غیرملکی عمرہ زائرین کو خوشخبری مل گئی، عمرہ بحالی کے تیسرے مرحلے کا آغاز ہوگیا۔ عمرہ کی بحالی کے تیسرے مرحلے کا آغاز آج سے شروع ہو رہا ہے۔ 10 ہزار غیرملکی عمرہ کریں گے۔ سعودی حکام کے مطابق غیرملکی عمرہ زائرین کی پہلی پروازجدہ پہنچے گی جہاں ان کے استقبال کے انتظامات مکمل ہو چکے ہیں۔ سعودی نائب وزیرحج کے مطابق بیرون ملک سے آنے والے عازمین کو پہلے اجازت نامہ لینا ہو گا، میقات پر پہنچنے سے قبل اِنہیں تین دن آئسولیشن میں رہنا ہوگا، قرنطینہ کے 3 دن سمیت زائرین مملکت میں 10 دن قیام کرسکیں گے۔ تیسرے مرحلے میں غیرملکی زائرین کو ملا کریومیہ 20 ہزارافرادعمرہ جب کہ 60 ہزار عبادت کی سعادت حاصل کریں گے۔ مسجد الحرام کے امام شیخ سعود الشریم نماز عصر کی امامت کروائیں گے۔ عمرے کا یہ مرحلہ وبا کے مکمل خاتمے کے اعلان تک جاری رہے گا۔