Saturday, April 20, 2024

عمرہ آپریٹرز کو ریگولیٹ کرنےکیلئے وزارت مذہبی امور نے قانون سازی شروع کر دی

عمرہ آپریٹرز کو ریگولیٹ کرنےکیلئے وزارت مذہبی امور نے قانون سازی شروع کر دی
June 25, 2015
اسلام آباد(92نیوز)عمرہ آپریٹرز کو ریگولیٹ کرنے کیلئے وزارت مذہبی امور کی قانون سازی شروع کردی قوانین کی جلد وفاقی کابینہ سے منظور لی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق اٹھارویں آئینی ترمیم کے بعد وزارت سیاحت صوبوں کو دے دی گئی تھی عمرہ سے متعلق امور وزارت سیاحت دیکھتی تھی تاہم بڑھتی ہوئی شکایات کے پیش نظر وزارت مذھبی امور نے عمرہ آپریٹرز کیلئے قوانین کا ڈرافٹ تیار کر لیا ہے جس کی جلد وفاقی کابینہ سے منظوری لی جائے گی۔ واضح رہے کہ ہر سال پاکستان سے پانچ لاکھ سے زائد عمرہ زائرین عمرہ ادا کرتے ہیں تاہم بڑھتے ہوئے ویزہ فیس،ائیر لائن کے مسائل سے نمٹنے کیلئے وزارت مذھبی امور نے قوانین کا ڈرافٹ تیار کیا ہے جس کے بعد عمرہ سے متعلق امور کو ریگولیٹ کیا جائے گا۔