Thursday, April 25, 2024

عمرشریف کی میت منگل تک جرمنی سے پاکستان پہنچنے کا امکان

عمرشریف کی میت منگل تک جرمنی سے پاکستان پہنچنے کا امکان
October 3, 2021 ویب ڈیسک

برلن (92 نیوز) کامیڈی کنگ عمرشریف کی میت جرمنی میں سردخانے میں رکھوا دی گئی۔ منگل تک پاکستان پہنچنے کا امکان ہے۔

معروف فنکار عمر شریف کی ان کی خواہش کے مطابق عبداللہ شاہ غازی قبرستان میں تدفین کے انتظامات کرلئے گئے۔

دوسری جانب سندھ حکومت نے کراچی میں شہید ملت روڈ پر انڈر پاس عمرشریف کے نام سے منسوب کرنے کا اعلان کردیا۔

اس سے قبل عمرشریف کے بیٹے جواد عمر کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا میرے والد کی خواہش تھی کہ تدفین عبداللہ شاہ غازی کے مزار کے احاطے میں ہو۔ مزید کہنا تھا کہ سعید غنی نے کنفرم کردیا ہے کہ انکی تدفین عبداللہ شاہ غازی کے مزار کے احاطے میں ہوگی۔ والد کی آخری خواہش کو پورا کرنے پر ممنون ہیں۔

مرحوم عمر شریف کی اہلیہ زرین غزل نے ویڈیو پیغام میں مداحوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا عمر شریف کو دعاؤں میں یاد رکھیں تاکہ اللہ تعالی انکی آگے کی منازل کو آسان فرمائے۔ مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان اور صوبائی حکومت کی ممنون ہوں جنھوں نے عمر کے علاج کے حوالے سے بھرپور مدد اور تعاون کیا۔