Monday, May 6, 2024

عمراکمل کی رقص دیکھنے کی فرمائش پوری نہ ہونے پر تھیٹر میں ہنگامہ آرائی

عمراکمل کی رقص دیکھنے کی فرمائش پوری نہ ہونے پر تھیٹر میں ہنگامہ آرائی
April 25, 2016
لاہور (92نیوز) پی سی بی کے لاڈلے نہ سدھرے۔ پاکستان کپ کے دوران اسٹیج ڈرامہ دیکھنے جا پہنچے۔ انتظامیہ کی جانب سے فرمائش پوری نہ کیے جانے پر جھگڑا شروع کر دیا۔ ادھر عمر اکمل نے معاملے کونجی قراردیتے ہوئے میڈیاسے کردارکشی نہ کرنے کی اپیل کر دی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کپ کے دوران پی سی بی کےلئے ایک نیا بکھیڑا سامنے آگیا ہے۔ پی سی بی کے لاڈلے کرکٹرز اپنی حرکتوں سے باز نہ آئے۔ پاکستان کپ کے دوران عمر اکمل، بلاول بھٹی، اویس ضیائ، محمد نواز اور شاہد یوسف سٹیج ڈرامہ دیکھنے جاپہنچے۔ انتظامیہ نے عمر اکمل اور دیگر کرکٹرز کی فرمائش پوری نہ کی تو وہ غصے میں آگئے۔ بعدازاں دوستوں نے بیچ بچاو کرایا۔ ادھرلاہورمیں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عمراکمل نے فیصل آبادمیں ساتھیوں سمیت سٹیج ڈرامہ دیکھنے کی تصدیق کرتے ہوئے اسے نجی معاملہ قرار دیا۔ ان کاکہناتھاکہ کسی سے کوئی جھگڑا نہیں ہوا۔ وہ اپنی نجی زندگی رکھتے ہیں، میڈیا کردارکشی نہ کرے۔ پی سی بی نے واقعہ کی انکوائری شروع کردی ہے جس کے بعد کھلاڑیوں کے خلاف کارروائی کرنے یانہ کرنے کافیصلہ ہوگا۔ البتہ کھلاڑیوں نے پاکستان کپ کے دوران نظم وضبط کی خلاف ورزی کی ہے۔