Sunday, September 8, 2024

عمراکمل پابندی کے باعث پہلا ٹی ٹوینٹی میچ نہیں کھیلیں گے

عمراکمل پابندی کے باعث پہلا ٹی ٹوینٹی میچ نہیں کھیلیں گے
January 10, 2016
لاہور (92نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ کے کوڈ آف کنڈکٹ کے تحت پی سی بی کی طرف سے عمراکمل پر ایک میچ کی پابندی لگائی گئی ہے جس کے تحت عمراکمل نیوزی لینڈ کے خلاف پہلا ٹی ٹوینٹی میچ نہیں کھیل پائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق عمراکمل پر ایک ٹی ٹوینٹی میچ کی پابندی اس لیے لگائی گئی تھی کیونکہ انہوں نے قائداعظم ٹرافی کے فائنل میں کوچ باسط علی سے جھگڑا کیا۔ انتخاب عالم کا کہنا ہے کہ میچ ڈومیسٹک ہو یا انٹرنیشنل پابندی پر عمل کرنا ضروری ہے۔ عمراکمل نے قائداعظم ٹرافی میچ میں ڈسپلن کی خلاف ورزی کی تھی۔ فٹنس رپورٹ کے مطابق عمراکمل مکمل طور پر فٹ نہیں ہیں۔ عمراکمل کو آخری بار شاہدآفریدی کی خواہش پر ٹیم میں شامل کیا گیا تھا۔