Tuesday, April 16, 2024

عمران کا پیکج مافیا کیلئے ریلیف اور عوام کیلئے تکلیف پیکج ہے ،مریم اورنگزیب

عمران کا پیکج مافیا کیلئے ریلیف اور عوام کیلئے تکلیف پیکج ہے ،مریم اورنگزیب
February 12, 2020
اسلام آباد ( 92 نیوز) ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران مافیا کا 15 ارب کا پیکیج جہانگیر ترین اور خسرو بختیار کے لئے ’’ریلیف پیکیج‘‘ اور عوام کے لیے ’’تکلیف پیکیج‘‘  ہے ۔ ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب کہتی ہیں جعلی اور جھوٹے ریلیف پیکیج  سےآٹا ، چینی ، بجلی اور گیس مزید مہنگی ہوگی،  عمران مافیا کی وجہ سے عوام ، ملک اور معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ رہا ہے ، 15 ارب کا پیکج عوام سے محض دھوکہ اور غریبوں کا مزید معاشی قتل عام ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عمران مافیا عوام کو کوئی ریلیف نہیں دے سکتا ،  ہر شعبہ میں چوری اور ڈاکہ اور کرپشن عام کی گئی جب کہ  عوام سے کاروبار، روزگار ، روٹی ، آٹا، چینی ، گیس اور بجلی چوری کر لی۔