Saturday, April 20, 2024

عمران وزیراعظم، فضل الرحمان صدر اصل تبدیلی یہ ہے ، محمود اچکزئی

عمران وزیراعظم، فضل الرحمان صدر اصل تبدیلی یہ ہے ، محمود اچکزئی
August 31, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) محمود اچکزئی نے تبدیلی کا فارمولا بتا دیا اور کہا کہ عمران وزیراعظم، فضل الرحمان صدر اصل تبدیلی یہ ہے۔ عمران خان اور مولانا فضل الرحمان ایک دوسرے کے سخت سیاسی حریف ہیں لیکن جناب محمود اچکزئی نے  دونوں کی دوستی کا  فارمولا بھی بتا دیا۔ محمود اچکزئی  عمران خان اور مولانا فضل الرحمان کو سلامی کیلئے ایک ہی چبوترے  پر دیکھنے کے خواہشمند ہیں۔ ادھر مولانا فضل الرحمان کو اب بھی  پیپلزپارٹی کی جانب سے امیدوار  دستبردار کرانے کی امید ہے۔ صدارتی الیکشن کیلئے اپوزیشن تاحال ایک امیدوار پر متفق نہیں ہوسکی تاہم مولانا فضل الرحمان پیپلزپارٹی کو منانے اور اپنی کامیابی کیلئے پر امید نظر آتے ہیں۔