Friday, May 17, 2024

عمران نیازی کا وقت پورا ہو چکا، اچھا وقت آنے والا ہے، شہباز شریف

عمران نیازی کا وقت پورا ہو چکا، اچھا وقت آنے والا ہے، شہباز شریف
October 31, 2021 ویب ڈیسک

ڈی جی خان (92 نیوز) اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا کہنا ہے عمران نیازی کا وقت پورا ہو چکا، اچھا وقت آنے والا ہے۔

پی ڈی ایم کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا عمران نیازی نے عوام کی زندگی اجیرن کر دی۔ کون کہتا تھا ڈالر، بجلی، پٹرول، دوائیاں مہنگی ہوں تو وزیراعظم چور ہوتا ہے؟ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے کہا تحریک انصاف کے دور میں کرپشن سب سے زیادہ بڑھ چکی۔ عمران نیازی رہا تو 120 والی چینی 420 روپے کلو ملے گی۔ ملک کو آئی ایم ایف کے حوالے کرکے بھی خزانہ خالی ہے۔

فضل الرحمان نے کہا ثابت ہو گیا ناجائز حکومت نااہل اور نالائق بھی ہے۔ آج حکمرانوں نے ملک کا دیوالیہ نکال دیا۔ ایک کروڑ نوکریوں کی امید دلانے والوں نے 30 لاکھ  مزید بے روز گار کر دیئے۔ یہ ساڑھے پانچ فیصد ترقی کی شرح صفر پر لے آئے۔ ملک نیب کے ذریعہ چلایا جا رہا ہے۔