Friday, May 17, 2024

عوام لنگوٹ کس لیں، نیازی حکومت کے خاتمے کا وقت آگیا، شہبازشریف

عوام لنگوٹ کس لیں، نیازی حکومت کے خاتمے کا وقت آگیا، شہبازشریف
December 23, 2021 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے کہا کہ عوام لنگوٹ کس لیں، نیازی حکومت کے خاتمے کا وقت آگیا۔ 

جمعرات کے روز تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہبازشریف نے وزیراعظم پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عمران نیازی نے ساڑھے 3 سال میں ملکی معیشت کو تباہ کردیا۔ کہا کہ کیا بدقسمت دن تھا یہ شخص مسلط کیا گیا، آج لاکھوں لوگ بےروزگار اور فاقہ کشی پر مجبور ہیں۔ تختیاں لگانے سے کچھ نہیں ہوگا، اب آپ کا دھڑن تختہ ہونے والا ہے۔

انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں میٹرو بس کو مکمل نہیں کر سکے، پشاور کی میٹرو 100 ارب روپے سے اوپر چلی گئی، اورنج لائن کی مخالفت کی گئی، تاخیر بھی ان کی وجہ سے ہوئی۔

قائد حزبِ اختلاف نے کہا کہ خواجہ برادران اپنے نظریات پر قائم رہے چاہے جیل ہی کیوں نہ جانا پڑا، مگر ٹس سے مس نہ ہوئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سیاست نام ہے غریب کے سر پر ہاتھ رکھنے، مہنگائی ختم کرنے اور قوم کو پاؤں پر کھڑا کرنے کا جو ن لیگ نے سرانجام دیا۔