Friday, April 19, 2024

عمران فاروق کے قتل کی منصوبہ بندی 20افراد نے کی !!! پانچ برطانیہ میں رہتے ہیں: گرفتار ملزمان کا انکشاف

عمران فاروق کے قتل کی منصوبہ بندی 20افراد نے کی !!! پانچ برطانیہ میں رہتے ہیں: گرفتار ملزمان کا انکشاف
July 14, 2015
اسلام آباد (92نیوز) عمران فاروق قتل کیس میں انکشافات کا سلسلہ جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق عمران فاروق قتل کیس میں گرفتار کئے گئے ملزمان نے تفتیش کے دوران اہم انکشافات کئے ہیں۔ تفتیشی ذرائع کے مطابق گرفتار ملزموں نے کہا ہے کہ عمران فاروق کے قتل کی منصوبہ میں 20 افراد شامل تھے۔ منصوبہ سازوں میں 5افراد برطانیہ میں مقیم ہیں۔ ملزم معظم اور خالد شمیم سے ہونے والی تفتیش کی رپورٹ وزیرداخلہ کو ارسال کر دی گئی ہے۔