Saturday, April 20, 2024

عمران فاروق کیس میں اہم پیشرفت، ملزم برطانیہ کے حوالے کرنیکا فیصلہ، اڑتالیس گھنٹوں میں ملزموں کی حوالگی کے معاہدے کا امکان

عمران فاروق کیس میں اہم پیشرفت، ملزم برطانیہ کے حوالے کرنیکا فیصلہ، اڑتالیس گھنٹوں میں ملزموں کی حوالگی کے معاہدے کا امکان
June 30, 2015
اسلام آباد (نائنٹی ٹو نیوز) ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے اور برطانوی حکام کے مطابق عمران فاروق قتل کیس میں ملوث ملزم برطانیہ کے حوالے کر دیئے جائیں گے۔ اسکاٹ لینڈ یارڈ کی ٹیم ڈاکٹرعمران فاروق قتل کیس میں ملزموں سے تفتیش کے بعد ان کی برطانیہ کو حوالگی کی باقاعدہ درخواست دے گی جہاں سب سے پہلے ملزموں کا جج کے سامنے بیان ریکارڈ کرایا جائے گا، پھر بیان کی روشنی میں قتل میں ملوث دیگر ملزموں کو بھی چارج کیا جا سکے گا۔ ذرائع کے مطابق پاکستان اور برطانیہ کے درمیان آئندہ دو روز میں ملزموں کی حوالگی کا معاہدہ بھی طے پانے کا امکان ہے۔ دوسری طرف یہ بھی اطلاعات ہیں کہ پاکستانی حکام نے ملزموں کو برطانیہ کے حوالے کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے اور ضابطے کی کارروائی کے بعد انہیں برطانیہ بھیج دیا جائے گا۔