Friday, April 19, 2024

عمران فاروق  کو قتل کرنے کی وجوہات

عمران فاروق  کو قتل کرنے کی وجوہات
December 5, 2015
کراچی(92نیوز)متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما  عمران فاروق کے قتل کی کیا  وجوہات ہو سکتی ہیں ممکنہ طور پر ان کے قتل کے پیچھے کیا محرکات تھے . تفصیلات کےمطابق متحدہ قومی موومنٹ کے بانی رہنماڈاکٹرعمران فاروق کے قتل سے پہلےان کے اور الطاف حسین میں شدید نوعیت کے اختلافات کی خبریں سامنے آتی رہیں  وہ پارٹی معاملات سے الگ تھلگ ہوگئےجس کے بعد تنازع شدت اختیارکرتارہا اورپارٹی میں ان کا کردارمحدود ہوتاچلا گیا۔ اسکاٹ لینڈ یارڈ کی تحقیقات کے مطابق مقتول  عمران فارق نیا سیاسی کیریئر شروع کرنا چاہتے تھے  اور  اس سلسلے میں مختلف لوگوں سے رابطے میں تھے،ڈاکٹر عمران  فاروق  نے اس مقصد کے لئے  جولائی دوہزار دس میں  فیس  بک پروفائل بھی  تیار کیا تھا اورآہستہ آہستہ سوشل نیٹ ورک کا دائرہ کار وسیع ہوتا گیا۔ اسکاٹ لینڈ یارڈکی تحقیقات کومدِنظررکھا جائےتو کئی سوالات اٹھتے ہیں پہلا یہ کہ کیا کوئی عمران فاروق کی مقبولیت سے خائف تھا۔ عمران  فاروق کے حلقہ احباب میں شامل لوگ کیااس وقت بھی ایم کیوایم میں موجود ہیں اتنی اہم شخصیت کو قتل   کرنے کا مقصد ان  کے سیاسی اثرورسوخ کو روکنا تھا  یا اس کے محرکات کچھ اور بھی تھے۔