Friday, April 26, 2024

عمران فاروق قتل کیس کےملزم معظم علی سے تفتیش کیلئے جےآئی ٹی تشکیل دیدی گئی

عمران فاروق قتل کیس کےملزم معظم علی سے تفتیش کیلئے جےآئی ٹی تشکیل دیدی گئی
April 15, 2015
کراچی(92نیوز)ایم کیوایم کےرہنما ڈاکٹرعمران فاروق قتل کیس میں کراچی سےگرفتارملزم معظم علی خان سےتحقیقات کیلئےجوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم بنادی گئی۔ تفصیلات کے مطابق ملزم معظم علی خان سےتحقیقات کیلئے بنائی گئی جےآئی ٹی کا نوٹی فکیشن نائنٹی ٹو نیوز کو موصول ہوگیا۔ نوٹیفکیشن کےمطابق جےآئی ٹی ٹیم کی سربراہی ڈی آئی جی ڈاکٹر جمیل کریں گےجبکہ ٹیم میں پانچ ممبران کو شامل کیا گیا ہے،نوٹی فکیشن کےمطابق جےآئی ٹی میں ایف آئی اے کےڈاکٹراشرف عالم، دو حساس اداروں کے میجرز اور رینجرز کا ایک نمائندہ بھی شامل کیا گیا ہے۔ جےآئی ٹی سات روز تک ملزم معظم علی خان سے تفتیش کرے گی اور نوروز میں رپورٹ پیش کرے گی۔