Friday, April 26, 2024

عمران فاروق قتل کیس کی تحقیقات کیلئے سکاٹ لینڈ یارڈ کی ٹیم پیر کو پاکستان آئیگی

عمران فاروق قتل کیس کی تحقیقات کیلئے سکاٹ لینڈ یارڈ کی ٹیم پیر کو پاکستان آئیگی
June 27, 2015
اسلام آباد (92نیوز) ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس کی تحقیقات جاری ہیں جبکہ سکاٹ لینڈ یارڈ کی ٹیم پیر کو پاکستان آئے گی۔ اپنے دورہ کے دوران سکاٹ لینڈ یار ٹیم ملزم معظم علی، خالد شمیم اور محسن علی سے تفتیش کرے گی۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس کی تحقیقات کےلئے سکاٹ لینڈ یارڈ کی دورکنی ٹیم سوموار کو پاکستان پہنچے گی۔ 92نیوز نے سکاٹ لینڈ یارڈ کے دورے کی تفصیلات حاصل کرلیں۔ ذرائع کے مطابق سکارٹ لینڈ یارڈ کی تفتیشی ٹیم تین مراحل میں ملزموں سے تفتیش کرے گی۔ پہلے مرحلے میں ملزم معظم علی سے تفتیش کا آغاز کیا جائے گا۔ ملزم کی تفتیش کے دوران قومی سلامتی کے اداروں کے نمائندے بھی شریک ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق تمام تفتیشی عمل کی ویڈیو ریکارڈنگ بھی کی جائے گی۔ ملزم خالد شمیم اور محسن علی سید سے دوسرے مرحلے میں تفتیش ہوگی۔سکاٹ لینڈ کی ٹیم کو ملزموں سے پاکستانی اداروں کی تفتیش سے متعلق بھی آگاہ کیا جائے گا۔ ملزموں سے اب تک ہونے والی تفتیش کا بھی سکاٹ لینڈ یارڈ سے تبادلہ بھی کیا جائے گا۔ سکاٹ لینڈ یارڈ کی ٹیم پاکستان میں ایک ہفتہ قیام کرے گی۔ ذرائع کے مطابق تینوں ملزموں کو تفتیش کی غرض سے اسلام آبادمنتقل کردیا گیا ہے۔