Saturday, April 27, 2024

عمران فاروق قتل کیس کے تینوں مجرموں کو عمر قید کی سزا

عمران فاروق قتل کیس کے تینوں مجرموں کو عمر قید کی سزا
June 18, 2020

اسلام آباد ( 92 نیوز) اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی کی عدالت نے عمران فاروق قتل کیس کا محفوظ فیصلہ سنادیا، عدالت نے تینوں مجرموں کو عمر قید کی سزا سنا دی ۔عدالت نے مجرموں کو عمران فاروق کے ورثاء کو دس دس لاکھ روپے ہرجانہ دینے کا بھی حکم سنایا ۔

اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی کی عدالت نے  21 مئی کو دلائل مکمل ہونے پر ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس کا فیصلہ محفوظ کیا تھا ، کیس میں تین ملزمان محسن علی ، معظم علی اور خالد شمیم کو گرفتار کیا گیا تھا ۔

عمران فاروق قتل کیس میں بیوہ شمائلہ عمران کا بیان ریکارڈ

کیس کا ٹرائل 2015 میں اسلام آباد میں شروع ہوا تھا ، 5دسمبر2015کو ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کیا گیا، 2مئی 2018کو ملزمان پر فرد جرم عائد کی گئی جبکہ ملزمان نے7جنوری2016کو مجسٹریٹ کے روبرو اقبال جرم کیا،بعد میں بیان سے منحرف ہوگئے ۔

ڈاکٹر عمران فاروق ستمبر 2010 کو لندن میں اپنے دفتر سے گھر جا رہے تھے کہ انہیں گرین لین کے قریب واقع ان کےگھر کے باہر چاقو اور اینٹوں کے وار کر کے قتل کر دیا گیا تھا۔

برطانوی گواہوں کے بیانات کیلئے  برطانوی حکومت کو خط

وقوعہ کے 5 سال بعد  2015 میں اس وقت کے  وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان کی ہدایت پر ایف آئی اے نے عمران فاروق کے قتل کا مقدمہ بانی ایم کیو ایم سمیت دیگر پارٹی رہنماؤں کے خلاف درج کیا ۔