Thursday, April 25, 2024

عمران فاروق قتل کیس میں گرفتار ملزمان سے تفتیش کیلئے جے آئی ٹی بنائی جائیگی  : چودھری نثار

 عمران فاروق قتل کیس میں گرفتار ملزمان سے تفتیش کیلئے جے آئی ٹی بنائی جائیگی  : چودھری نثار
June 23, 2015
اسلام آباد(92نیوز)وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار نے کہا ہے کہ چمن بارڈر سے گرفتار ملزمان سے تفتیش کیلئے جے آئی ٹی بنائی جائیگی ۔ پاکستان نے برطانیہ کو ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس میں گرفتار ملزمان تک رسائی کی اجازت دے دی،وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان کہتے ہیں کہ اس کیس کو ایم کیو ایم سے نہ جوڑا جائے،سابق صدر کی تقریر کے بعد آنے والی وضاحتوں پر ہنسی آتی ہے۔ پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو  کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے کہا کہ عمران فاروق قتل کیس میں برطانیہ کو مطلوب شخص دو ماہ قبل کراچی سے گرفتار ہوا ۔ پہلے مرحلے میں برطانوی پولیس اس سے تفتیش کر سکتی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں چودھری نثار نے کہا کہ آصف زرداری کی تقریر پر آنے والی وضاحتیں تقریر سے بڑا مذاق ہیں ۔ سابق صدر کو ایسی تقریر نہیں کرنا چاہیے تھی کر دی تو اس پر قائم رہیں ۔ چودھری نثار کا کہنا ہے کہ سابق صدر کی تقریر سے سول ملٹری تعلقات پر کوئی فرق نہیں پڑا۔