Friday, April 19, 2024

عمران فاروق قتل کیس میں حکومت کا قائد متحدہ کے دائمی وارنٹ جاری کرنے کا فیصلہ

عمران فاروق قتل کیس میں حکومت کا قائد متحدہ کے دائمی وارنٹ جاری کرنے کا فیصلہ
August 24, 2016
اسلام آباد(92نیوز)وفاقی حکومت نے  عمران فاروق قتل کیس میں متحدہ قائد کے دائمی وارنٹ گرفتاری حاصل کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔ریڈوارنٹ جاری ہونگے انٹرپول سے بھی مدد لی جائیگی۔ وزارت داخلہ نے ایف آئی اے کو ہدایات جاری کر دیں۔ تفصیلات کےمطابق وفاقی حکومت نے ایک بار پھرایم کیو ا یم کے قائد الطاف حسین کی گرفتاری کےلئے کمر کس لی۔ 2روزقبل الطاف حسین کی ایک اور متنازعہ اور اشتعال انگیز تقریر سامنے آئی تو وفاقی حکومت متحرک ہوگئی  اور الطاف حسین کےخلاف شکنجہ سخت کرنے کی تیاریاں کرلیں۔ ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس میں متحدہ قائد کے وارنٹ گرفتاری کےلئے  ایف آئی اے نے قانونی مشاورت مکمل کرلی ہے۔ ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ نے ایف آئی اے کو خصوصی ہدایات بھی جاری کردی ہیں ۔ الطاف حسین کے ساتھ ایم کیو ایم کے سینئر رہنما محمد انور کے بھی دائمی وارنٹ گرفتاری حاصل کئے جائیں گے جس کے بعد دونوں کو عدالت سے اشتہاری قراردیا جائیگا۔ ریڈوارنٹ جاری ہونگے انٹرپول سے مدد بھی لی جائیگی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ عمل ایک ماہ میں مکمل ہوگا۔ پھردونوں کی گرفتاری کےلئے سکاٹ لینڈ یارڈ سے رابطہ کیا جائیگا۔ ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس میں گرفتار ملزم محسن علی اور خالد شمیم نے اپنے اقبالی بیان میں الطاف حسین اور محمد انور کے ملوث ہونے کی نشاندہی کی تھی