Friday, March 29, 2024

عمران فاروق قتل کیس میں الطاف حسین کے خلاف مقدمہ درج

عمران فاروق قتل کیس میں الطاف حسین کے خلاف مقدمہ درج
December 5, 2015
اسلام آباد(92نیوز)عمران فاروق قتل کیس میں ایم کیو ایم کے سربراہ الطاف حسین کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا محمد انور اور افتخار حسین کو بھی  نامزد کیا گیا ہے ،92 نیوز نے الطاف حسین کیخلاف مقدمے کے اندراج کے حوالے سے خبر 2دسمبر کو بریک کی تھی۔ تفصیلات کےمطابق ایف آئی اے کاؤنٹر ٹیرر ازم ونگ میں حکومت پاکستان کی درخواست پر درج مقدمے میں ایم کیو ایم کے سینئیر رہنما محد انور ،افتخار حسین کے علاوہ تین گرفتار ملزمان  معظم علی خان،محسن علی سید اور خالد شمیم کو بھی نامزد کیا گیا ہے ،،مقدمے  میں مرکزی ملزم کاشف علی خان کا نام بھی شامل ہے۔ درج کئے گئے مقدمے میں قتل ،اعانت جرم ،سازش مجرمانہ اور انسداد دھشت گردی کی دفعات شامل ہیں ۔ 92نیوز کو موصول ہونے والی تفصیلات کے مطابق مقدمے میں گرفتار تین ملزم محسن علی سید ،خالد شمیم اور معظم علی کا اعترافی بیان اور جے آئی ٹی کی رپورٹ شامل کی گئی ہے  ذرائع کے مطابق کیس کی تفتیش پاکستان کے علاوہ برطانیہ میں بھی ہوگی ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ برطانیہ میں مقدمے میں نامزد ہونے کی بنا پر لندن میں مقیم ایم کیو ایم کے قائد الطاف حیسن اور دیگر دس شخصیات کو بھی شامل تفتیش کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق مشترکہ تحقیقاتی ٹیم لندن میں داکٹر عمران فاروق کی اہلیہ کا  بیان بھی قلمبند کرے گی  اور ان سے  معلومات حاصل کی جائیں گی تحقیقات کا آغاز ہونے تک ایف آئی آر کو سیل کر دیا گیا ہے ،ذرائع کا کہنا ہے کہ کیس کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم میں تبدیلی بھی ہو سکتی ہے۔