Thursday, April 18, 2024

عمران فاروق قتل کیس: ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 10 جنوری تک توسیع

عمران فاروق قتل کیس: ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 10 جنوری تک توسیع
December 20, 2017

اسلام آباد (92 نیوز) ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس میں گرفتار تین ملزمان پر فرد جرم عائد نہ ہو سکی جس کے بعد ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 10 جنوری تک توسیع کر دی گئی۔
انسداد دہشتگردی کی عدالت کے جج شاہ ارجمند نے ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس کی سماعت کی۔
سماعت میں ایف آئی اے کی جانب سے مکمل چالان پیش نہ کئے جانے پر گرفتارتین ملزمان خالد شمیم، محسن علی اور معظم علی کے خلاف فرد جرم کی کارروائی نہ ہو سکی۔
عدالت نے ایف آئی اے کو آئندہ سماعت تک مکمل چالان جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 10 جنوری تک توسیع کر دی۔
تینوں ملزمان جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں۔
ایم کیو ایم کے رہنماء ڈاکٹر عمران فاروق کو 7 سال پہلے لندن میں ان کے گھر کے سامنے چاقو کے وار کر کے قتل کر دیا گیا تھا۔