Friday, March 29, 2024

عمران فاروق قتل کیس: معظم علی خان عدالت میں پیش، نوے روز کیلئے رینجرز کی تحویل میں دیدیا گیا

عمران فاروق قتل کیس: معظم علی خان عدالت میں پیش، نوے روز کیلئے رینجرز کی تحویل میں دیدیا گیا
April 14, 2015
کراچی (نائنٹی ٹو نیوز) ڈاکٹرعمران فاروق قتل کیس میں سہولت کار معظم علی کو انسداد دہشت گردی کی عدالت نے نوے  روز کے لیے رینجرز کی تحویل میں دے دیا۔ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں رینجرز کی جانب سے استدعا کی گئی تھی کہ معظم علی خان سے مزید تحقیقات کرنی ہے اس لئے  ملزم کو اے ٹی اے کی دفعات کے تحت رینجرز کی تحویل میں دیا جائے۔ عدالت نے رینجرز کی استدعا منظور کرتے ہوئے ملزم معظم علی خان کو نوے روز کے لئے  رینجرز کی تحویل میں دے دیا۔ معظم علی خان کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں انتہائی سخت سیکیورٹی میں پیش کیا گیا۔ ملزم کی پیشی پر رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری بھی موجود تھی۔ ملزم نے دوران تفتیش غیر قانونی طریقے سے پچاس سے زائد افراد کو بیرون ملک بھجوانے کا اعتراف بھی کیا۔