Friday, May 17, 2024

عمران فاروق قتل کیس ، برطانوی گواہوں کے بیانات کیلئے  برطانوی حکومت کو خط

عمران فاروق قتل کیس ، برطانوی گواہوں کے بیانات کیلئے  برطانوی حکومت کو خط
December 30, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز)ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس میں ایک اور پیش رفت ہوئی ہے ،  برطانوی گواہوں کے ویڈیو لنک پر بیان ریکارڈ کرانے کے لیے ایف آئی اے پراسیکوشن ٹیم متحرک ہو گئی ، برطانوی حکومت کو خط بھی لکھ دیا۔ ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس کو مکمل کرنے کیلئے ایف ائی اے پراسیکیویشن ٹیم متحرک ہو گئی ،  برطانوی گواہوں کے ویڈیو لنک پر بیان ریکارڈ کرانے کیلئے برطانوی حکومت کو خط لکھ دیا ،  خط میں کہا گیا ہے کہ برطانوی گواہوں کے ویڈیو لنک پر بیان ریکارڈ کرنے ہیں ۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت نے لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن میں ویڈیو لنک کے انتظامات کرنے کی ہدایت کی ہے  ، ہائی کمیشن میں بیان ریکارڈ کرنے کیلئے گواہوں کی دستیابی سے متعلق تفصیلات دی جائیں ۔ ایف آئی اے نے خط کے ذریعے گواہوں کی فہرست بھی برطانوی حکومت کو بھیجوا دی ، خط یوکے بارڈر ایجنسی کو دفتر خارجہ کے ذریعے لکھا گیا ، ایف آئی اے پراسیکیوشن ٹیم کو تاحال خط کا جواب نہیں ملا۔ ایم کیو ایم کے سینئر رہنما ڈاکٹر عمران فاروق کو 16 ستمبر 2010ء کو لندن میں ان کے گھر کے باہر دو افراد نے اینٹوں اور چھریوں کے وار کرکے قتل کردیا تھا۔