Friday, April 26, 2024

عمران فاروق قتل کیس، الطاف حسین سے برطانوی ایجنسیوں کی دو گھنٹے تک پوچھ گچھ

عمران فاروق قتل کیس، الطاف حسین سے برطانوی ایجنسیوں کی دو گھنٹے تک پوچھ گچھ
April 27, 2016
لندن (نائنٹی ٹو نیوز) ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین سے لندن میں ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس میں برطانوی ایجنسیوں نے دو گھنٹے تک پوچھ گچھ کی ہے۔ ترجمان ایم کیو ایم کا کہنا ہے کہ متحدہ قائد سے تفتیش  کی خبر بے بنیاد ہے۔ ذرائع کے مطابق ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس میں برطانوی ایجنسیوں نے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین سے پہلی مرتبہ براہ راست سوالات کئے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ لندن پولیس اور ایجنسیوں کے اہلکاروں نے الطاف حسین سے دو گھنٹے تک پوچھ گچھ کی ہے۔ تفتیشی اہلکاروں نے الطاف حسین کو عمران فاروق قتل کیس کے ملزموں کے اعترافی بیانات اور ویڈیوز بھی دکھائیں۔ واضح رہے کہ وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان کی خصوصی ہدایت پر ایف آئی اے کی خصوصی ٹیم نے تمام شواہد اسکاٹ لینڈ یارڈ کے حوالے کیے تھے۔ اُدھر ترجمان ایم کیو ایم کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ الطاف حسین سے پوچھ گچھ کی خبر بے بنیاد ہے۔ لندن میں پولیس یا کسی بھی ایجنسی کی جانب سے قائد ایم کیو ایم سے کوئی تفتیش نہیں کی گئی۔