Friday, May 10, 2024

عمران صاحب! جہانگیرترین اور خسرو بختیار کی ملوں کی تلاشی لیں ، مریم اورنگزیب

عمران صاحب! جہانگیرترین اور خسرو بختیار کی ملوں کی تلاشی لیں ، مریم اورنگزیب
February 9, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب نے کہا عمران صاحب! جہانگیرترین اور خسرو بختیار کی ملوں کی تلاشی لیں۔ مریم اورنگزیب نے وزیراعظم کے ٹویٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عوام کو ریلیف دینا ہے تو جہانگیر ترین اور خسرو بختیار کی ملوں سے کتنی چینی برآمد ہوئی تلاشی لیں۔ انہوں نے کہا کہ چوبیس گھنٹے گزر گئے لیکن جہانگیر ترین اور خسرو بختیار کی ملوں کی تلاشی نہیں لی گئی۔ عمران صاحب نااہل ترین ، نالائق ترین اور کرپٹ ترین ٹولے کی وجہ سے 16 ماہ میں ملک مہنگا اور غریب ترین ہو گیا ہے۔ لیگی ترجمان مریم اورنگزیب نے بیان میں وزیراعظم عمران خان پر الزام عائد کیا کہ ان کے دوستوں کی چوری نے جہانگیر ترین کو امیر ترین اور ملک کو غریب ترین کر دیا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ بتایا جائے سولہ ماہ میں جہانگیر ترین اور خسرو بختیار کی ملوں کو کتنا نفع پہنچا اور ملک کا کتنا نقصان ہوا۔ انہوں نے کہا اگر عوام کو ریلیف دینا ہے تو عمران خان مستعفی ہو جائیں۔