Saturday, April 27, 2024

عمران صاحب جھوٹ بولنے سے معیشت بہتر نہیں ہوتی، مریم اورنگزیب

عمران صاحب جھوٹ بولنے سے معیشت بہتر نہیں ہوتی، مریم اورنگزیب
November 19, 2019
لاہور (92 نیوز) عمران صاحب جھوٹ بولنے سے معیشت بہتر نہیں ہوتی، مریم اورنگزیب نے وزیراعظم کے ٹویٹ پر ردعمل میں کہا آپ کی معاشی سمت یہ ہے کہ مہنگائی 14 فیصد پر ہے، ایک سال میں روپے کی قدر میں 30 فیصد کمی ہوئی، آج ٹیکس وصولیوں کا تاریخی خسارہ ہے۔ مسلم لیگ ن کی ترجمان نے کہا کہ عمران صاحب معیشت ایسی سمت چلی گئی ہے جہاں سے اس کی واپسی ناممکن ہے، آپ کی طرح معیشت بھی کسی گمنام سمت محوپرواز ‎ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران صاحب ایک ٹویٹ کرکے قوم کو بتائیں کہ ایک سال میں کتنے کارخانے اور فیکڑیاں بند ہوچکی ہیں، ایک ٹویٹ سے یہ بھی بتائیں آپ کی ’بے سمتی‘ کی وجہ سے کتنے لاکھ بیروزگاری کے جہنم میں گر چکے ہیں، معیشت کی ”بہتری“ آج 300 روپے فی کلو ٹماٹر کی صورت میں قوم بھگت رہی ہے۔