Thursday, March 28, 2024

عمران صاحب اس معاہدے سے بہتر خودکشی کرنا تھا ، مریم اورنگزیب ‏

عمران صاحب اس معاہدے سے بہتر خودکشی کرنا تھا ، مریم اورنگزیب ‏
May 13, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن مرکزی  سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب نے آئی ایم ایف معاہدے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عمران صاحب اس معاہدے سے بہتر خودکشی کرنا تھا۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ حکمرانوں کی نااہلی اور نالائقی نے ملک کو آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھ دیا، عوام پر مہنگائی کا بم گرا دیا گیا  جس سے  غربت میں اضافہ اوربےروزگاری کا خوفناک طوفان اٹھے گا،ایک ہزار ارب کے اضافی ٹیکس لگائے جائیں گے۔ مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران صاحب اس معاہدے سے بہتر تھا کہ خودکشی کر لیتے ،نواز شریف ملک میں 60 ارب کے ترقیاتی منصوبے لے کر آئے اور ملکی معیشت کو مستحکم کیا ۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے ملک کو صرف چھ ارب ڈالر میں آئی آیم ایف کے حوالے کردیا،آئی ایم ایف سے معاہدہ کامیاب ہو گیا اور عوام پرمہنگائی کا بم گرا دیا گیا ۔ وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے میڈیا افتخار درانی نے کہا کہ آئی ایم ایف اعلامیہ نے ن لیگ کی معاشی پالیسیوں کا بتادیا ،  معاشی طور پر پاکستان کو اس نہج پر پہنچانے کی ذمہ دار ن لیگ ہے۔ افتخار درانی کا کہنا تھا کہ   آئی ایم ایف اعلامیے میں ن لیگ کی ناقص پالیسیوں کی نشاندہی واضح ہے، آئی ایم ایف نے اپنے اعلامیہ میں کہا ہے کہ پاکستان کونہایت کٹھن حالات کا سامناہے، افراط زربلند، قرض زیادہ اوربیرونی صورتحال کمزور ہے۔