Friday, May 10, 2024

عمران صاحب 15 ہزار ارب روپے کے ملک وقوم پر بڑھے قرض کا کوئی جواب نہیں، مریم اورنگزیب

عمران صاحب 15 ہزار ارب روپے کے ملک وقوم پر بڑھے قرض کا کوئی جواب نہیں، مریم اورنگزیب
June 4, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب برس پڑیں،، کہتی ہیں، عمران صاحب 15 ہزار ارب روپے کے ملک وقوم پر بڑھے قرض کا کوئی جواب نہیں۔

جمعہ کے روز اپنے بیان میں انہوں نے کہا، پانچ کروڑ لوگ غریب اور بے روزگار ہوگئے، اس ظلم اور بربادی کا جواب دیں۔ مزید کہا، جھوٹے اور جعلی معاشی اعدادوشمار پر روزانہ ٹویٹ کرنے والے گمشدہ ہیں۔

انہوں نے کہا، 2019 میں 2.1 فیصد اور 2020 میں منفی 0.5 فیصد شرح نمو رہی جو 1952 کے بعد سب سے کم ترین سطح تھی۔ عمران صاحب مالیاتی خسارہ پاکستان کی تاریخ میں بلند ترین 9.1 فیصد اور 8.1 فیصد ہے۔ رواں برس ایک بار پھر بدقسمتی سے بجٹ خسارہ جی ڈی پی کے 8 فیصد سے زیادہ ہوگا۔ آٹے کی قیمت 70 روپے فی کلو اور چینی کی قیمت 110 روپے کلو ہے، اس کا جواب دیں۔

ادھر عظمی بخاری نے کہا، جو خود چور ہیں چور چور کا شور مچا رہے ہیں، نئے پاکستان کے سربراہ ظل تباہی نے مافیاز کے ذریعے لوٹ مار کی۔ انہوں نے رنگ روڈ اسکینڈل، ادویات اسکینڈل ، آٹے کی کرپشن سامنے لانے کا مطالبہ کردیا۔