Wednesday, April 24, 2024

عمران خان ہر اس لٹیرے سے لڑ رہے ہیں جنہیں ملک کی ترقی قبول نہیں ، شیخ رشید

عمران خان ہر اس لٹیرے سے لڑ رہے ہیں جنہیں ملک کی ترقی قبول نہیں ، شیخ رشید
November 6, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا عمران خان ہر اس چور، ڈاکو، لٹیرے سے لڑ رہے ہیں جنہیں ملک کی ترقی قبول نہیں۔ شیخ رشید کا کہنا تھا وزیراعظم نے پاکستان سے باہر اپنی جائیدادیں نہیں بنائیں۔  ، کبھی کرپشن نہیں کی۔ اپنی اولاد کو دس روپے تک نہیں بھیجے۔ عمران خان کی قیادت میں معیشت سمیت تمام چیلنجز پر قابو پائیں گے۔ مہنگائی اور بیروزگاری کا خاتمہ بھی کر لیں گے۔