Thursday, March 28, 2024

عمران خان کےخلاف ہرجانہ کیس کی سماعت 9ستمبر تک ملتوی

عمران خان کےخلاف ہرجانہ کیس کی سماعت 9ستمبر تک ملتوی
July 11, 2015
اسلام آباد(92نیوز)عمران خان کے خلاف ہرجانہ کیس کی سماعت 9 ستمبر تک ملتوی کردی گئی۔ تفصیلات کے مطابق سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی جانب سے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے خلاف  ایک ارب روپے ہرجانہ کیس کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج کامران بشارت مفتی نے کی۔ عدالت نے عمران خان کے وکیل بابر اعوان سے جرمانے سے متعلق اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کی کاپی مانگ لی گئی۔ عدالت نے بغیر کسی کارروائی کے سماعت 9 ستمبر تک ملتوی کردی۔