Tuesday, May 21, 2024

عمران خان کے ہوتے پاکستان میں کوئی امریکی اڈہ نہیں بنے گا، شاہ محمود قریشی

عمران خان کے ہوتے پاکستان میں کوئی امریکی اڈہ نہیں بنے گا، شاہ محمود قریشی
May 25, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا، عمران خان کے ہوتے پاکستان میں کوئی امریکی اڈہ نہیں بنے گا۔

انہوں نے کہا، پاکستان میں امریکی اڈوں کی خبریں بے بنیاد ہیں، پاکستان میں ڈرون حملے ہوتے رہے، وکی لیکس میں جو کچھ چھپتا رہا وہ بھی اب نہیں ہوگا، پاکستان آج محفوظ ہاتھوں میں ہے۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ ،فلسطین کے مسئلے پر بجا طور پر کامیابی حاصل کی، جنرل اسمبلی کے صدر 27 مئی کو اسلام آباد آرہے ہیں۔