Sunday, September 8, 2024

عمران خان کے چارٹرڈ طیارے کو کلکتہ لینڈ کرنے کی اجازت مل گئی، ٹی وی چینلز کیلئے کچھ منٹ کا تبصرہ بھی کرینگے

عمران خان کے چارٹرڈ طیارے کو کلکتہ لینڈ کرنے کی اجازت مل گئی، ٹی وی چینلز کیلئے کچھ منٹ کا تبصرہ بھی کرینگے
March 17, 2016
اسلام آباد (نائنٹی ٹو نیوز) عمران خان پاک بھارت میچ دیکھنے چارٹرڈ طیارے پر کلکتہ جائیں گے۔ بھارتی حکام نے عمران خان کے جہاز کو کلکتہ لینڈ کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ کپتان ٹی وی چینلز کیلئے میچ پر تبصرہ کریں گے اور میچ سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کو میچ کے حوالے سے ٹپس بھی دیں گے۔ عمران خان چارٹرڈ طیارے پر 18مارچ کو اسلام آباد سے کلکتہ کیلئے اڑان بھریں گے جس کیلئے بھارتی حکام نے عمران خان کے جہاز کو 18مارچ کو کلکتہ لینڈ کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ ان کے ہمراہ نعیم الحق ،عون چوہدری اور ذاکر خان بھی بھارت جائینگے۔ عمران خان کو بنگال کرکٹ ایسوسی ایشن نے پاک انڈیا میچ دیکھنے کی دعوت دی تھی۔ کپتان  میچ کے دوران ٹی وی چینلز کیلئے کچھ منٹ کا تبصرہ بھی کرینگے تاہم اس میچ پر تبصرے کا وہ کوئی معاوضہ نہیں لیں گے۔ عمران خان میچ سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو خصوصی ٹپس بھی دیں گے۔