Friday, April 26, 2024

عمران خان کے نکاح خواں مفتی سعید کا تفصیلات بتانے سے انکار

عمران خان کے نکاح خواں مفتی سعید کا تفصیلات بتانے سے انکار
October 30, 2015
اسلام آباد(92نیوز)پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کا ریہام سے نکاح پڑھانے والے مفتی سعید تھے ،عمران خان اور ریہام کی طلاق کے بعد جب مفتی سعید سے رابطہ کرکے پوچھا گیا کہ عمران خان اور ریہام کے درمیان طلاق کی کیا وجوہات ہیں تو انہوں نے کہا کہ وہ عمران خان سے وعدہ کر چکے ہیں کہ وہ اس حوالے سے کوئی بات نہیں کرینگے۔ تفصیلات کےمطابق پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کا ریہام  سے نکاح پڑھانے والے مفتی سعید تھےعمران خان اور ریہام کی طلاق کے بعد جب مفتی سعید سے رابطہ کرکے پوچھا گیا کہ عمران خان اور ریہام  کے درمیان طلاق کی کیا وجوہات ہیں تو ان کا کہنا تھا کہ وہ عمران خان سے وعدہ کر چکے ہیں کہ وہ اس حوالے سے کوئی بات نہیں کرینگے۔ مفتی سعید سے جب پوچھا گیا کہ عمران خان کا نکاح کنٹینر پر ہوا تھا یا مسجد میں تو ان کا کہنا تھا کہ گڑھے مردے اکھاڑنے کی کیا ضرورت ہے۔ مفتی سعید نے جہانگیر ترین کی طرف سے حق مہر کی ادائیگی کے حوالےسے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اس بات میں کوئی شرعی قباحت نہیں اگر عمران خان کا حق مہر کسی اور نے ادا کیا ہو۔